• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس موبائل پر حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

شائع December 3, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس موبائل پر دھماکے اور فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنیالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، دھماکے اور فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی، کانسٹیبل اور ڈرائیور شامل ہیں جبکہ ایک کانسٹیبل محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میرانشاہ روڈ پر دہشت گردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی سمیت 4 افرد شہید ہوگئے، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل پیر کو ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025