• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

2025 کا آخری سپر مون آج اور کل رات پاکستان میں دیکھا جائے گا

شائع December 4, 2025
سپارکو نے عوام، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور خاندانوں کو قدرتی نظارے کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ —فائل فوٹو: رائٹرز
سپارکو نے عوام، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور خاندانوں کو قدرتی نظارے کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ —فائل فوٹو: رائٹرز

سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق، 2025 کا آخری سپر مون آج رات اور کل رات پاکستان بھر کے آسمانوں کو روشن کرے گا۔

سپر مون اُس وقت بنتا ہے، جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب پہنچ جاتا ہے، جس سے وہ معمول کے پورے چاند کی نسبت تقریباً 14 فیصد بڑا اور لگ بھگ 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سال کا آخری سپر مون، جسے ’کولڈ مون‘ کہا جاتا ہے، آج اور کل رات پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سال کا تیسرا مسلسل اور 2025 کا آخری سپر مون ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپارکو نے عوام، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور خاندانوں کو اس قدرتی نظارے کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں، اگر آسمان صاف رہے تو سپر مون آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی این این کے مطابق، ’کولڈ مون‘ کا نام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ سال کے سب سے چھوٹے دن یعنی سردیوں کے آغاز (ونٹر سولی سٹیس) کے قریب ترین پورے چاند کا واقعہ ہوتا ہے، جو شمالی نصف کرے میں دیکھا جاتا ہے۔

3 سپر مونز میں سے پہلا 7 اکتوبر کو ملک کے آسمان پر نمایاں ہوا، جس کے بعد دوسرا 5 نومبر کو آیا، جسے ’بیور سپر مون‘ کہا گیا، جو سپارکو کے مطابق سال کا سب سے قریب، سب سے بڑا اور سب سے روشن پورا چاند تھا۔

ستمبر میں ایک نایاب بلڈ مون (یعنی مکمل چاند گرہن) کراچی کے ستارہ شناسوں سے اوجھل رہا تھا، کیوں کہ آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025