بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں
جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ—کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی، پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔
3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں، ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا، پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔
ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔













لائیو ٹی وی