• KHI: Clear 30.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 40.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.9°C
  • KHI: Clear 30.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 40.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.9°C

بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں

شائع December 5, 2025 اپ ڈیٹ December 5, 2025 12:36pm
پولیس کے مطابق 3 افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔
—فوٹو: بنارس خان/ڈان
پولیس کے مطابق 3 افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔ —فوٹو: بنارس خان/ڈان

جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ—کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی، پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔

3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں، ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا، پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔

ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026