• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Rain 22.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Rain 22.5°C

کراچی: 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 39 برس قید، 20 لاکھ جرمانہ عائد

شائع December 5, 2025 اپ ڈیٹ December 5, 2025 05:40pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم محمد علی کو جرم ثابت ہونے پر 39 سال قید کی سزا سنا دی، ساتھ ہی مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان معتبر اور قانونی تقاضوں کے مطابق قلمبند ہوا، ساتھ ہی گواہوں اور شواہد نے مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کیا۔

دوران سماعت پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرم محمد علی نے اسکول سے واپس آتی ہوئی 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اسی محلے میں رہائش پذیر تھا۔

پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق متاثرہ لڑکی کا بیان واضح، قابلِ بھروسہ اور قانون کے مطابق ہے،
میڈیکل شواہد اور ریکارڈ شدہ بیان مقدمہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026