• KHI: Fog 19°C
  • LHR: Clear 14.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Fog 19°C
  • LHR: Clear 14.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

بلوچستان: قلات میں فورسز کا آپریشن 12 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارود برآمد

شائع December 7, 2025
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ — فائل فوٹو: ڈان
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ — فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فِتنۃ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

قومی قیادت نے باور کرایاکہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ہم سب ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2025
کارٹون : 10 دسمبر 2025