• KHI: Fog 18.4°C
  • LHR: Clear 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Fog 18.4°C
  • LHR: Clear 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

پی ٹی آئی کی فوج پر ’غیر منصفانہ‘ تنقید نے ادارے کو جواب دینے پر مجبور کیا، طلال چوہدری

شائع December 8, 2025
فوجی ترجمان نے عمران خان کو ’فوج مخالف‘ بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ —فوٹو: ڈان نیوز
فوجی ترجمان نے عمران خان کو ’فوج مخالف‘ بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ —فوٹو: ڈان نیوز

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیر کو کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فوج پر ’غیر منصفانہ‘ تنقید نے ادارے کو جواب دینے پر مجبور کیا۔

میڈیا پر نشر کیے گئے تبصروں میں، انہوں نے اپوزیشن جماعت پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ بارہا فوج اور اس کی قیادت پر سیاسی مفاد کے لیے تنقید کرتی رہی ہے۔

فوج کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے دلائل کا حوالہ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ’فوج سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، آپ اپنی سیاست آگے بڑھانے یا کسی اور کے سہارا لے کر اقتدار میں آنے کے لیے بار بار فوج اور اس کے سربراہ کو سیاست میں گھسانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ آپ ان پر غیر ضروری اور غیر منصفانہ تنقید کرتے ہیں۔ بلاوجہ الزامات لگاتے ہیں۔

طلال نے کہا کہ فوج ملک کی خدمت کر رہی ہے اور یاد دلایا کہ حال ہی میں اس نے دنیا کی ’ایک بڑی طاقت‘ کو شکست دی، بظاہر یہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جھڑپوں کی طرف اشارہ تھا۔

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ فوج اپنے شہدا، کامیابیوں اور پاکستان کے تحفظ پر فخر کرتی ہے، اور آپ بلا وجہ اس کے سربراہ پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ کتنے عرصے تک خاموش رہے گا؟ آخرکار اسے جواب دینا پڑا، پی ٹی آئی نے انہیں جواب دینے پر مجبور کیا۔

وزیر مملکت کا یہ بیان ملک کے سیاستدانوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف تنقید کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے، جو 5 دسمبر کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پُرجوش پریس کانفرنس کے بعد فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں فوج کے ترجمان نے قید میں موجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ’فوج مخالف‘ بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ پریس کانفرنس سابق وزیر اعظم کے فوجی قیادت کے خلاف تازہ ترین جارحانہ بیان کے بعد سامنے آئی تھی، جو گزشتہ ہفتے ان کی بہن عظمیٰ خان نے جیل میں ملاقات کے دوران ان کی جانب سے پیش کیا تھا، اس سے قبل کئی ہفتوں سے عمران خان تک رسائی محدود تھی۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2025
کارٹون : 10 دسمبر 2025