اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں ارشد ندیم نے 81.81 کی میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، یاسرسلطان نے سلور جب کہ پاکستان آرمی کے ابرار نے برانز میڈل اپنے نام کیا
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر 3 تھرو کیں، انہوں نے 81.81 میٹر کی تھرو کرکے سب کو پیچھے چھوڑا اور گولڈ میڈل جیت لیا۔
دوسری جانب، نیشنل گیمز سیلنگ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس کے ایتھلیٹس چھاگئے، آپٹمیسٹ کلاس اوپن میں ائیر فورس کے محمد سلیمان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آپٹمیسٹ گرلز ایونٹ میں ائیر فورس کی تحسین قاضی نے گولڈ میڈل جیتا۔
آئی ایل سی اے کلاس فور میں ائیر فورس کے جوشا نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ویمنز کیٹیگری میں کے پی کے کی عمیمہ عمران نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔












لائیو ٹی وی