• KHI: Fog 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Fog 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

کراچی پولیس نے شہریوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

شائع December 9, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے لوٹنے میں ملوث ملزم زاہد علی کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم کے باہر شہریوں کی نگرانی کے بعد شکار بناتا تھا۔

بتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مشکل کا شکار شہریوں کو مدد کی پیشکش کرتا تھا اور پھر شہری کے ساتھ بوتھ میں داخل ہونے کے بعد ملزم خفیہ طور پر ان کا اصل کارڈ تبدیل کر دیتا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ پاس ورڈ دیکھنے کے بعد وہ مشین میں کارڈ استعمال کیے بغیر یہ تاثر دیتا کہ رقم نہیں نکل رہی اور شہری کے جانے کے بعد اصل اے ٹی ایم کارڈ اور پاس ورڈ کے ذریعے رقم نکال لیتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعدد شہریوں کو نشانہ بنا چکا ہے، جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے کارڈز تبدیل کر کے ان کی رقم بھی نکلوانے کا اعتراف کیا۔

دوسری جانب، شہریوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد شاہ لطیف پولیس نے فوری کارروائی کی، گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد کئے ہیں گئے ۔

پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2025
کارٹون : 10 دسمبر 2025