• KHI: Clear 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

پاکستانی یوٹیوب مواد کے مجموعی واچ ٹائم میں 60 فیصد بیرون ملک ناظرین کا حصہ

شائع December 15, 2025 اپ ڈیٹ December 15, 2025 03:56pm
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ویڈیوز کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پاکستانی تخلیقی سرگرمیوں کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں تخلیق کاروں، فنکاروں اور کہانی سنانے والوں کا ایک متحرک نظام ملک کو ڈیجیٹل مواد کی طاقت میں تبدیل کر رہا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ جیسے ہی ہم 2026ءمیں داخل ہو رہے ہیں، پاکستانی تخلیقی صلاحیتیں صرف ملک کے اندر ہی نہیں پروان چڑھ رہیں بلکہ دنیا بھر کے دلوں اور اسکرینوں کو مسحور کن بنا رہی ہیں۔

اس حوالے سے اعداد و شمار عزم اور کامیابی کی عکاسی کرتےہیں۔

سنہ 2025ء میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلوں نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا ہے، جبکہ13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔

ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی چینلوں نے دس لاکھ سبسکرائبرز کا قابلِ قدر ہدف بھی عبور کیا جو عالمی سطح پر پاکستانی مواد کے معیار، صداقت اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

سب سے زیادہ متاثر کن پہلو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی رسائی ہے، جہاں پاکستانی مواد کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد سے زائد حصہ بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے۔

کراچی سے کوالالمپور، لاہور سے لندن تک، پاکستانی تخلیق کار ثقافت، تفریح اور مشترکہ انسانی تجربات کے ایسے پل قائم کر رہے ہیں جو سرحدوں سے ماورا ہیں۔

گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے بزنس و آپریشنز، فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی تخلیق کاروں کی طرف سے جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ صرف مقامی ناظرین کے لیے مواد تیار کرنے تک محدود نہیں  بلکہ وہ ایسی کہانیاں، نقطۂ نظر اور تفریح تخلیق کر رہے ہیں جو براعظموں کے پار لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہیں، اور ازسرِنو تعریف متعین کر رہی ہیں کہ عالمی مواد تخلیق کار ہونے کا مطلب کیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025