• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Sunny 20.7°C
  • ISB: Sunny 16.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Sunny 20.7°C
  • ISB: Sunny 16.8°C

انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیر اعظم کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

شائع December 21, 2025
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیاکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

دریں اثنا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گراؤنڈ میں آئے شائقین سے بھی ملے۔ شائقین نے بھی محسن نقوی کو انڈر 19 کاایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026