2026 کا پہلا سپر مون 3 اور 4 جنوری کو پاکستان میں نظر آئے گا
اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق 2026 کا پہلا سپر مون، جسے روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے، 3 اور 4 جنوری کو پاکستان میں نظر آئے گا۔
سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے، جس کے باعث وہ عام پورے چاند کے مقابلے میں غیرمعمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، یعنی تقریباً 14 فیصد بڑا اور لگ بھگ 30 فیصد زیادہ روشن۔
بیان کے مطابق پاکستان میں سپر مون 3 جنوری کی شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہوگا، اس وقت اس کی روشنی 99.8 فیصد ہوگی، اور یہ 3 اور 4 جنوری کی راتوں میں مسلسل نظر آتا رہے گا۔
اس موجودہ فلکیاتی مظہر کے دوران، جو اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون کے سلسلے کا آخری مرحلہ ہے، زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار 312 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث چاند عام پورے چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد تک زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
سپر مون عموماً تین سے چار مسلسل مواقع پر نظر آتے ہیں، موجودہ سلسلہ 3 جنوری کے سپر مون پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اگلا سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہوگا۔
2025 میں سپر مونز کے سلسلے کا آغاز 7 اکتوبر کو ہوا تھا، جس کے بعد 5 نومبر کو سپر مون نظر آیا جبکہ سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کو پاکستان بھر میں دیکھا گیا تھا۔












لائیو ٹی وی