جنوبی شام میں بم دھماکا، اکیس شہری ہلاک

شائع October 16, 2013

۔ —رائٹرز فائل فوٹو۔
۔ —رائٹرز فائل فوٹو۔

دمشق:شام کے جنوبی صوبہ درعا میں ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ،درعا کی بستی تل الجموع میں بدھ کی صبح ہونے والے اس حملے کا نشانہ ایک پک اپ ٹرک تھا جس پر شہری سوار تھے۔

بم دھماکے میں مرنے والوں میں چار بچے اور چھ خواتین بھی شامل ہیں۔

شامی اپوزیشن کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ہلاک شدگان اس ٹرک میں سوار تھے۔

دھماکا مبینہ طور پر ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں صدر کی حامی سرکاری فوجی دستے تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ مارچ 2011 میں درعا سے ہی حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے آج تک ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025