ہندوستان میں سیلاب، 48 افراد ہلاک
نئی دہلی: مشرقی ہندوستان میں حالیہ سیلاب کے باعث 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی سمندری ریاستوں آندھرا پردیش اور اوریسہ میں ہزاروں افراد اس وقت دیگر مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے جب ایک طاقتور طوفان سمندری پٹی سے ٹکراگیا۔
ہندوستانی خبر رساں ایجینسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق آندھرا پردیش اور اوریسہ میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 45 افراد ہلاک ہو گئے اور تقریبا تیس اضلاع میں سینکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ سڑکیں اور ریل ٹریک تباہ ہو گئے ہیں۔ طوفان کے باعث دونوں ریاستوں میں ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی خاتون ترجمان ترپتی پرول نے اے ایف پی کو بتایا کہ تقریباً تیس کے قریب ریسکیو ٹیمیں امداد کے کاموں پر معمور ہیں۔
'انتظامیہ پہلے ہی ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار تھی۔ اس حوالے سے ریاست کھانے پینے کی اشیاء متاثرین تک پہنچانے کو یقینی بنا رہی ہے۔'
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ 48 گھنٹوں کے دوران سیلاب تھم جائے گا۔
خیال رہے کے طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔