• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Heavy Rain 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Heavy Rain 14°C

بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

شائع August 29, 2012

بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ رائٹرز تصویر

کوئٹہ :بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ یہ ہڑتال ممتازڈاکٹرغلام رسول کے اغوا کے بعد شروع ہوئی تھی تاہم مغویوں کو تاوان ادا کرنے کے باوجود بھی ڈاکٹروں نے ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے ۔

ہڑتال کی وجہ سے او پی ڈیزاورآپریشن تھیئٹرز بند ہیں جن کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر غلام رسول اوراس سے قبل گرفتار ہونے والے ڈاکٹروں کے اغواکاروں کو گرفتار کیا جائے۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے ڈاکٹروں کو الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ وہ اڑھتالیس گھنٹوں میں اپنی ہڑتال ختم کرکے اپنی سروسز کو بحال کریں لیکن نہ صرف ڈاکٹروں نے اس الٹی میٹم کی پرواہ نہ کی بلکہ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ان کے احکامت رد کرنے پر صوبائی حکومت ان کے کیخلاف اب تک کوئی کارروائی کرسکی ہے ۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا موقف ہے کہ اب تک بیس سے زائد ڈاکٹر ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوچکے ہیں اور بدامنی کی وجہ سے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد صوبہ چھوڑ چکی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کام نہ کرنے والے ڈاکٹر اپنے نجی ہسپتالوں اور کلینک میں باقاعدگی سے بیٹھ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2026
کارٹون : 13 مارچ 2026