نوشہرہ میں دھماکہ، تین افراد ہلاک, پچیس زخمی

شائع October 28, 2012

نوشہرہ میں بم دھماکے کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہا ہے۔ فوٹو رائٹرز

پشاور: نوشہرہ میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پچیس ژخمی ہوگئے ہیں۔

نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا خیل مزار کے باہر ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق، زیارت کاکا صاحب کے مزار کے کے مرکزی دروازے کے باہر ایک سائیکل پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

زخمیوں کی مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزار پر عام دنوں میں بھی لوگوں کا ہجوم رہتا ہے اور عید کے دن پر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے میں تین سے پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جولائی 2025
کارٹون : 8 جولائی 2025