بائیں سے جان ابراہم، انیل کپور اور سیف علی خان۔ جان ابراہم نے ایکتا کپور کی نئ فلم میں مافیا ڈان کا کردار ادا کیا ہے۔ فائل تصویر اے ایف پی
بائیں سے جان ابراہم، انیل کپور اور سیف علی خان۔ جان ابراہم نے ایکتا کپور کی نئ فلم میں مافیا ڈان کا کردار ادا کیا ہے۔ فائل تصویر اے ایف پی

ممبئی : بالی ووڈ فلمساز ایکتا کپور نے دعوی کیا ہے کہ فلم "شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا" 200 کروڑکا بزنس کرے گی۔ انہوں نے یہ بات اپنی فلم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فلم جرم کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فلم نے اب تک 200 کروڑ کا بزنس نہیں کیا لیکن ان کی یہ فلم یہ ریکارڈ بنانے میں ضرور کامیاب ہو گی اور یہ اب تک کا ریکارڈ بزنس ہو گا۔

 فلم کی ہدایات سنجے گپتا دے رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم، کنگنا رناوت، تشار کپور اور سونو سود شامل ہیں۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

جان ابراہم اس فلم میں مافیا کے سرغنہ کے طور پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔ سنجے گپتا نے کہا کہ اس چیلنجنگ کردار کو جان ابراہم نے بخوبی نبھایا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں