• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

علی حیدر کا نیا صوفی میوزک البم

شائع June 9, 2012 اپ ڈیٹ June 9, 2012 05:24pm

Ali-haider-670
علی حیدر کے نئے البم کا کور فوٹو

ڈان اردو ڈیسک: پاکستانی گلوکار علی حیدر نے صوفیانہ موسیقی کے راستے گلوکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھتے ہوئے اپنا نیا البم ممبئی میں لانچ کردیا ہے۔

تقریبا دس تک موسیقی سے دور رہنے کے بعد علی حیدرنے گزشتہ رات ممبئی میں  صوفی میوزک البم  "کی جاناں میں کون" کے گانوں پر لائیو پرفارم کرتے ہوئے حاضرین کے دل موہ لیئے۔

طویل عرصے تک موسیقی سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے علی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی موت کے بعد موسیقی ترک کر دی تھی لیکن بابا بلھے شاہ کی کرم نوازی سے دوبارہ ذندگی کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے یہ البم بنایا ہے۔

علی نے کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ وہ اپنی دوسری "اننگز" میں کامیاب ہوں گے یا پھر ناکام لیکن لائیو پرفارمنس میں ملنے والی داد پر وہ بہت خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026