۔ فائل تصویر
۔ فائل تصویر

کوئٹہ : بلوچستان کے شہر پسنی میں فائرنگ سے چھ مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے  ساحلی شہرپسنی میں ایک عمارت کی تعمیرمیں مصروف مزدوروں پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھندفائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چارمزدور موقع پر ہی ہلاک  ہوگئے جبکہ دوشدیدزخمی ہوئے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پرپہنچے اور زخمیوں کوڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے باقی دونوں مزدور بھی جان کی بازی ہارگئے۔

حملہ آور موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تمام ہلاک شدگان مزدوروں کا تعلق ژوب سے بتایا جاتا ہے۔

ایک دوسرے لیکن غیرمتعلقہ واقعے میں ایف سی اہلکاروں نے کلی نورک اور گلستان کاریز میں کارروائی کی ہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم واپسی پر مقامی ایف سی اہلکاروں کی مقامی شرپسندوں سے مڈبھیڑ ہوئی جس میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔

اس کارروائی میں کم ازکم ایک حملہ آورہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ ایک ایف سی اہلکارزخمی ہوگیا۔

ایف سی  مشتبہ افراد سے چار ایس ایم جی، سات آرپی جی راکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں