فائل فوٹو اے پی۔۔۔

کراچی: ٹیسٹ سیریز میں ساؤتھ افرقہ کے ہاتھوں بدترین شکست اور کلین سوئپ کی خفت کے باوجود لیجنڈری پاکستانی بلے باز ظہیر عباس پرامید ہیں کہ پاکستانی ٹیم محدود اوورز کی سیریز میں بھرپور طریقے سے کم بیک کرے گی۔

ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایسا لگتا تھا کہ قومی ٹیم نے سیریز کیلیے بالکل بھی تیاری نہیں کی تھی۔

ایشین بریڈ مین کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی پچز توقعات کے مطابق تیز نہ تھیں تاہم اس کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن پوری سیریز میں بالکل بے بس نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ پچز میں تھورا سیم اور سوئنگ تھا لیکن میرا خیال ہے کہ اگر قومی ٹیم سیریز کیلیے صحیح طریقے سے تیاریاں کرتی تو اس طرح بری طریقے سے ناکام نہ ہوتی۔

ظہیر نے کہا کہ جنوبی افریقہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے اور اسے صرف باؤلنگ پر انحصار کر کے نہیں ہرایا جا سکتا تھا، ہمیں اس طرح کی ٹیموں کو شکست دینے کیلیے باؤلنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

تاہم ظہیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی لیے وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز سیریز میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کیلیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے تواتر کے ساتھ محدود اوورز کے میچز کھیل رہی ہے اور اسی میں امید کرتا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھرور انداز میں کم بیک کرے گے۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کو نصیحت کی کہ اپنا مورال بلند رکھنے کیلیے وہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کو بھلا کر آنے والی سیریز میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کو ماضی کو بھلا کر ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرنا ہو گا، کھلاڑی فتح کیلیے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور آنے والی میچز میں ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی شکست اک ہرگز پریشر نہ لیں۔

سابق لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ محدود اوورز کے میچز دراصل اعصاب کی جنگ ہو گی اور جو ٹیم بھی اپنے اعصاب پر بہتر طریقے سے قابو میں رکھے گی فتح اسی کے قدم چومے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پہلی مارچ سے ہو گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

FARHAN Feb 27, 2013 05:57pm
KYA HAMRI TEAM COMEBACK KARE GE? SOUTH AFRICA KE KHLIF
FARHAN Feb 27, 2013 05:59pm
OUR TEAM ALL PALYERS GREAT BUT SHAID AFRIDI SO GREAT.