• KHI: Clear 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.2°C
  • KHI: Clear 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.2°C

منا بھائی سیریز، بہترین سیکوئل فلمیں

شائع March 14, 2013

منا بھائی کی تیسری فلم کا ایک منظڑ۔- آن لائن فوٹو
منا بھائی سیریز کی تیسری فلم کا ایک منظر۔- آن لائن فوٹو

منا بھائی سیریز کو اب تک کی سب سے بہترین سیکوئل فلمیں قرار دے دیا گیا۔

اورمیکس میڈیا اینڈ ریسرچ کمپنی کے سروے میں منا بھائی سیریز نے دبنگ اور گول مال جیسی فلموں کو 69 فیصد ووٹوں کے ساتھ شکست دی۔

دیگر فلمیں 65 فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کرسکیں۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی جیسی فلمیں ودھو ونود چوپڑہ فلم لمیٹڈ کے بینر تلے بنائی گئیں۔

پہلی فلم میں تعلیمی نظام اور معاشرہ جبکہ دوسری فلم میں عام آدمی کے مسائل پر توجہ دی گئی۔

اس سیریز کی تیسری فلم منا بھائی چلے دلی بھی تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے، جس کی ہدایات سبھاش کپور دیں گے، جبکہ سنجے دت اور ارشد وارثی ہی مرکزی کردار نبھائیں گے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025