• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

فرانس: سابق صدر پر فرد جرم عائد

شائع March 22, 2013

سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی کمرہ عدالت سے رخصت ہورہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔
سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی کمرہ عدالت سے رخصت ہورہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

پیرس: فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی پرفرانس کی امیرترین خاتون سے مالی فوائد حاصل کرنے پرفرد جرم عائد کردی گئی جس سے سیاست میں واپس آنے کیلئے ان کے راستے بند ہوسکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، غیرقانونی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے الیکشن مہم کے دوران کئی مرتبہ فرانس کی امیرترین خاتون کے گھر دورہ کیا اوران سے غیرقانونی مالی فوائد حاصل کیے۔

اس سے قبل 58 سالہ سرکوزی نے کئی موقعوں پر کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران صرف ایک مرتبہ مذکورہ خاتون کے گھر کادورہ کیا اور وہ ان کے شوہر سے ملنے کیلئے گئے تھے۔

دوسری جانب سرکوزی کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024