اغواء شدہ بلوچستان کے سابق وزیر گھر پہنچ گئے

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر برائے جیل سلطان ترین ، فائل فوٹو۔۔۔
کوئٹہ :بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر برائے جیل سلطان ترین جنھیں نا معلوم مسلح افراد نے ایک مہینے پہلے اغواء کر لیا تھا جمعہ کے روز اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ان کے خاندان کے ذرائع کے مطابق سلطان جمعہ کی شام اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ سلطان ترین کو ایک مہینے پہلے دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد نے ضلعہ پشین کے علاقہ زیرار سے اغواء کیا تھا۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کو تاوان دینے کے بعد رہا کیا گیا ہے، سلطان ترین نیشنل عوامی پارٹی (اے این پی) کے ٹکٹ سے ہرنئی ضلعہ سے صوبائی اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے، وہ نواب رئیسانی کابینہ میں جیل کے وزیر تھے۔











لائیو ٹی وی