کیا آپ اس معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

آج کل انٹرنیٹ پر معموں پر مبنی پوسٹس نے کافی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رکھا ہے اور روز ہی کوئی نہ کوئی پزل سامنے آجاتا ہے۔
اب تین جیلی بین کے پزل نے لوگوں کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔
اس معمے میں آپ کو سبز، سرخ اور نیلے رنگ کی جیلی بین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔
ویسے تو سننے میں آسان ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ تین میں سے دو جیلی زہریلی ہیں جبکہ آپ کو ان سے بچتے ہوئے تیسری کو چننا ہے۔
ایک ویب سائٹ بٹ ویٹ وائی ڈاٹ کام نے اسے تیار کیا ہے اور کہا ہے کہ دو جیلی بینز زہریلی ہیں اور ان کو کھانے کے تیس سیکنڈ کے اندر موت ہوسکتی ہے جبکہ ایک زہریلی نہیں اور آپ نے اسے ہی منتخب کرنا ہے۔
تو آپ بتائیں کہ ان میں کونسی جیلی بین کھانے کے قابل ہے ؟
اگر جواب سمجھ نہیں آرہا تو ہم بتادیتے ہیں اور وہ ہے سرخ جیلی جو زہریلی نہیں۔
اس سے قبل شیروں کی ایک تصویر، سرخ ڈاٹ میں چھپی تصویر اور آئی فون کے ڈسپلے کی ایک تصویر جس میں 3 کی تعداد بتانا تھی جیسے معمے گزشتہ دنوں کافی تہلکہ مچا چکے ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔