پاکستان

ملتان میں زیر تعمیر مسجد کا مینار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2 افراد زخمی

مزدور مسجد کے مینار کو نصب کرنے میں مصروف تھے، تاہم وہ اسے سنبھال نہ سکے اور مینار زمین پر آگرا، 3 مزدور دب گئے، ایک ہسپتال میں چل بسا، 2 زیر علاج ہیں
Welcome

ملتان میں وہاڑی روڈ پر زیر تعمیر مسجد کا مینار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حادثہ جمعہ کے روز اُس وقت پیش آیا جب مزدور مسجد کے مینار کو نصب کرنے میں مصروف تھے، تاہم وہ اسے سنبھال نہ سکے اور مینار زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں 3 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں میں شامل 30 سالہ صدیق زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر 2 مزدور 30 سالہ اعجاز اور 55 سالہ خضر عباس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مینار گرنے سے مسجد کی ایک دیوار بھی منہدم ہو گئی، واقعے کی تحقیقات متوقع ہیں۔