کھیل

کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ: پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف کو ہرادیا

بنکاک میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے کیوسٹ بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی 1-4 فریم سے شکست دی۔
Welcome

کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسنوکر کے میدان میں پاکستان کی بڑی فتح حاصل ہوگئی، کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی۔

بنکاک میں پاکستان کے کیوسٹ بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی 1-4 فریم سے شکست دی۔

اسنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔