صدر زرداری کے دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں ( ایم او یوز ) پر دستخط کیے گئے، حکام سے ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات،سی پیک، اور علاقائی امن،ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
چند روز قبل اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ اغوا کاروں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی اپیل کررہے تھے۔
کل کئی ممالک آزاد فلسطین ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، نیتن یاہو جو بار بار پاکستان کا نام لیتا تھا،پاکستان کے معاہدے کے بعد اسے سانپ سونگھ گیا ہے، چیئرمین پاکستان علما کونسل
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، ہلاک دہشتگردوں میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار بھی شامل تھے، آئی ایس پی آر
دنیا آج علاقائی وعالمی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتی ہے، امن محض جنگ نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کا دوسرا نام ہے، آصف زرداری کا عالمی یوم امن پر پیغام
2 خواجہ سراؤں کو سینے جبکہ ایک کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں، مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، ایس ایس پی ملیر
بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر یاد رکھے گا، کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کے اتحاد کا نتیجہ ہے، شہباز شریف کا لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب
24 ستمبر کو شیڈول ضمنی الیکشن میں کراچی کے 3 اضلاع اور ضلع عمر کوٹ میں نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر رینجرز کی تعیناتی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال
کارروائیوں کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائیاں کی گئیں، مشتبہ افراد متعدد ڈکیتیوں، راہزنی اور قتل کے واقعات میں ملوث تھے، ترجمان سی سی ڈی
فیصلہ محض ’قیاس آرائی‘ پر مبنی تھا اور اس میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں تھا جو خدیجہ شاہ کو مبینہ جرم سے جوڑ سکے، فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کا عدالت میں موقف
نامعلوم مسلح افراد نے جنریٹر اور تعمیراتی مشینری کو جلایا اور فرار ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، لیویز حکام
چترال کے گلیشیئرز کو نقصان پہنچنا دراصل پورے پاکستان کا نقصان ہوگا، میدانوں کو بچانے اور گلیشیئرز کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور تحریک شروع کی جائے، سرتاج احمد
اس طرح کی پابندی منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حق، انجمن سازی کی آزادی اور پیشہ اختیار کرنے کی آزادی کی آئینی دفعات کی خلاف ورزی ہے، جسٹس کریم آغا کی سربراہی میں آئینی بینچ کا فیصلہ
زرمبادلہ ذخائر اور سواپ پوزیشنز سے متعلق اہداف مکمل، پرائمری بیلنس کے اعداد و شمار بھی آئی ایم ایف کی پیش گوئیوں کے مطابق ہیں، ٹاپ لائن سیکیورٹی کی رپورٹ
افسوسناک واقعہ گارڈن عثمان آباد میں پیش آیا، مرنے والوں میں 22 سالہ وِشال، 19 سالہ شہیر اور 42 سالہ جارج شامل، زیک بے ہوش شخص علاج کیلئے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل