امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان ریلوے کی اسٹریٹجک اہمیت پر اتفاق کیا اور تعاون میں دلچسپی ظاہر کی، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے شعبے میں شراکت داری سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
ففٹی کے بعد اس انداز میں جشن منانے کا خیال خود بخود ہی آگیا تھا، مجھے اس کی پروا نہیں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں، پری میچ کانفرنس میں اظہار خیال
وزیراعظم شہباز شریف بالخصوص بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے ' بین الاقوامی برادری سے اپیل کریں گے کہ وہ طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے انکار جیسے معاملات کو حل کرے۔' وزارت خارجہ؛ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے دفعہ 82 کے تحت ملزم کو 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، دفعہ 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 206 کے تحت 3 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔
شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ وزیراطلاعات سندھ کے تنقیدی بیان پر ردعمل
شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ سنگجانی جلسہ کیس میں سیون اے ٹی اے کی دفعات لاگو ہی نہیں ہوتیں، اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے جواب دیا کہ آپ درخواست دیں، میں نوٹس کردوں گا۔
حکومت نے افراد اور اداروں کو کان کنی یا سونے کی تلاش سے روک دیا، فیصلے کا مقصد عوام کی جان و مال اور ماحول کا تحفظ ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، سرکاری اعلامیہ
لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی نوٹسز بھجوانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
قومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ، اجلاس شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے، پارلیمانی ذرائع
درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں، درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، رجسٹرار آفس
حکومت کی جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے، جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لندن سے زوم پر اجلاس سے خطاب
اگست 2024 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستان کی افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، حکومتی ذرائع
مقتولین کی شناخت ایلکس، جیئل اور اسما کے ناموں سے ہوئی، 2 مقتولین نے شناختی کارڈ پر اپنی جنس مرد لکھوائی ہوئی تھی، پولیس نے ملزمان کی گارفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
سندھ رینجرز اور پولیس نے کشمور کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کا ٹھکانہ بھی مسمار کر دیا، بدنام زمانہ خادم بھیو، واجد بھیو، مالک جاگیرانی سمیت 9 ڈاکو زخمی ہوئے۔
آبی ذخائر میں کل گنجائش کا 99 فیصد ایک کروڑ 31 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی موجود، ربیع میں پانی کی کمی نہ ہونے کے برابر ہوگی، سب سے زیادہ فائدہ گندم کو ہوگا، حکام
اغوا کی واردات گوٹھان کے علاقے میں پیش آئی، مغویوں کا تعلق بگٹی قبیلے کی ہجوّانی شاخ سے ہے، لیویز اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔
پاکستان کے جنوب مغربی خطوں میں بہار کے افزائش والے مقامات پر فروری اور مارچ کے دوران معمول سے زیادہ یا کم از کم معمول کی بارشیں متوقع ہیں، ادارہ برائے خوراک و زراعت کی رپورٹ
منگنی کی تجویز مسترد کرنے پر ملزم نے خاتون اور اس کے خاندان کی عزت کو مجروح کیا، شکایت کنندہ کی ذات، اس کی ویڈیوز کو بغیر اجازت عوام کے سامنے جاری کیا، عدالت