پاکستان کا جوہری پروگرام ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کے تحت کام کرتا ہے، بھارت کا جوہری سلامتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے ریکارڈ انتہائی تشویش ناک ہے، ترجمان وزارت خارجہ
پاکستان، برادر ممالک ترکیہ اور قطر کا مذاکرات میں ثالثی پر شکر گزار ہے، پاکستان اپنے عوام کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا، ایکس پر پیغام
آئینی عدالت کے حق میں ہیں، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
وفاقی وزیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس،پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کیلئے 659 ارب65 کروڑ روپے کی گارنٹی منظور، ترسیلات زر اقدامات کی اسکیموں کےمرحلہ وار خاتمےکی بھی منظوری دی گئی
لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو
این ایف سی ایوارڈ میں آئین کے تحت صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، کمی نہیں، صوبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
معمول کی چیکنگ کو کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں کا نام دے کر سوشل میڈیا پر پروپپیگنڈا کیا گیا، جعلی ویڈیوز کے ذریعے وفاقی پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس
' اگر ایسی کوشش کی اجازت دی گئی تو یہ آئینی ڈھانچے کو بنیادی طور پر بدل دے گی، عدلیہ کی آزادی کو تباہ کرے گی، اختیارات کی علیحدگی کے اصول کی خلاف ورزی کرے گی،' بیرسٹر طاہر کی درخواست
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت، صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے، نائب وزیراعظم اور وزیراطلاعات بھی وفد میں شامل۔
افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، پاکستان کا بنیادی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ
حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کے سبب جاں بحق ہوئی، کراچی میں 642، حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت
پاکستان میں ’غیرت‘ کے نام پر سیکڑوں خواتین اور مردوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن یہ صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہیں بلکہ یہ رجحان تیزی سے کراچی جیسے شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو پشاور سے فیصل آباد آتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت جمعہ کو بھی جاری رہے گی، لیکن پیپلز پارٹی صوبوں کے مالیاتی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو زرداری
متحدہ پاکستان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار الحسن، جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، سینیٹر مولانا عطا الحق درویش سمیت دیگر شریک۔