خیبر پختونخوا میں 23 نمونے منفی اور 4 مثبت، بلوچستان میں 17 منفی اور 3 مثبت، پنجاب میں 20 نمونے منفی اور 6 مثبت جبکہ سندھ میں 8 نمونے منفی اور 14 مثبت نکلے۔
شادی شدہ خواتین بلاخوف اپنا ڈومیسائل تبدیل کر سکتی ہیں، ڈومیسائل کی تبدیلی کا صوبائی کوٹے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عدالت عظمیٰ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی اپیل مسترد کردی۔
شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میرانشاہ 3 سے تعلق رکھنے والے 19 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق، یہ اس سال خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والا آٹھواں کیس ہے، این آئی ایچ
دہشت گرد حملوں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت 273 مختلف پرتشدد واقعات میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور کالعدم عناصر سمیت کم از کم 615 افراد لقمہ اجل بنے اور 388 زخمی ہوئے۔
سرکاری تھنک ٹینک میں کام کرنیوالے مصنف اور ٹرینر فہیم سردار کو بدھ کے روز سیکٹر جی سکس/فور میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا تھا، تاحال تفتیش میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی
ٹریکوما کا خاتمہ پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے اہم سنگ میل ہے، ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس، مصطفیٰ کمال کا پولیو کے خاتمے کیلئے بھی بھرپور کوششوں کا عزم
مئی 2024 سے اپریل 2025 کے دوران 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا، کم از کم 82 صحافیوں اور دیگر میڈیا پروفیشنلز کو مختلف قسم کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ
کمیٹی ارکان کا فیصلہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کرینگے، کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ افراد کے علاوہ ملنے والے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے، شیخ وقاص اکرم
اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو مجھے بانی پی ٹی آئی کی آشیرباد حاصل ہے، عمران خان نے کہا کہ وہ اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سابق وفاقی وزیر کا ویڈیو بیان
گزشتہ ماہ دہشتگردی کے واقعات میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، فورسز کے آپریشنز میں 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، تھنک ٹینک
12 سال کے دوران 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پہلی بار ایسا ہوا، 2024 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں تشدد 13 فیصد کم ہوگیا، 98 فیصد ہلاکتیں بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ہوئیں، رپورٹ