• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

اسرائیل: بیٹے کا ختنہ کروانے سے انکار پر ماں کو جرمانہ

شائع November 29, 2013

یروشلم: اسرائیل میں یہودی مذہب کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو اپنے شیرخوار بیٹے کا ختنہ کرانے سے انکار کرنے پر سینکڑوں ڈالرز کا جرمانہ کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ ختنہ بچے کی فلاح کے لیے ضروری ہے، اور خاتون نے جس دن سے اس کا ختنہ کروانے سے انکار کیا ہے، ہر دن کا ایک سو پچاس ڈالر جرمانہ لازماً ادا کرنا پڑے گا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ان کے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنا ان کے بیٹے کے لیے جسمانی طور پر خطرناک ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی مذہبی عدالت نے ایک بچے کی ختنہ کروانے سےانکار کرنے پر والدہ کو جرمانہ کیا ہو۔

اسرائیل میں ختنہ سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے، لیکن یہودیوں کی اکثریت یہودی شریعت کے مطابق ختنہ کرواتی ہے۔ یہودی ربّیوں کی مذہبی عدالت کچھ گھریلو معاملات پر اختیارات رکھتی ہے۔اسرائیل کی وزارتِ انصاف نے جمعرات کو کہا کہ وہ اس ماں کی نمائندگی کرے گی۔ چنانچہ اسرائیل کی سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025