• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

دبئی ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو شکت دے دی

شائع December 12, 2013

دبئی: گزشتہ روز بدھ کو دبئی کے اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانےوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی بیٹنگ کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔

انہوں نے بیس گیندوں پر 39 رنز کا اضافہ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جبکہ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سکور کیے اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستانی بیٹنگ کے دوران تیسرے اوور میں احمد شہزاد چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے بالترتیب 32 اور 34 رنز بنائے۔

شرجیل نے اکتیس گیندوں پر تین چوکے لگائے جبکہ حفیظ نے دو باؤنڈریز اور ایک چھکا لگایا، جبکہ عمر اکمل پانچ رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ دنوں اپنی کمزور اور مایوس کن بیٹنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی صرف 23 سال کی عمر میں وہ پہلے کھلاڑی بنے جنہوں نے تمام ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار رنز بنائے اور پچاس وکٹیں لی تھیں۔

پہلی اننگز میں سری لنکا بہتر شروعات نہ کرسکا اور اس کے کھلاڑیوں نے بیس اوورز پر 145 رنز بنائے۔

میتھیو نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا اور ٹیم کو پچاس رنز دیئے۔ تجربہ کار کھلاڑی تلاکارتنے دلشان صرف سات رنز ہی بناسکے۔

کوسل پریرا اور دنیش چندی مل نے مجموعی طور پر 32 رنز بنائے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ انیس سالہ عثمان شنواری کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا جن کا تعلق دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخواہ سے ہے۔ وہ صرف ایک اوور کراسکے اور نو رنز دیئے۔

سہیل تنویر نے دو اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025