دیپیکا 2013 کی کامیاب ہیروئن

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2013
بولی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ اداکار دیپیکاپڈوکون چاربلاک بسٹر فلمیں دے کر رواں سال کی کامیاب ترین ہیروئن بن گئیں۔ اداکار نے شاندار کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی فلموں کو پسند کیا۔

ڈمپل گرل کو ان کی شاندار پرفارمنس پر تین بگ سٹار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جبکہ اداکار کی رواں سال ریلیز ہونے والی پانچ فلموں میں سے چار نے ریکارڈ بزنس کیا۔

ریس ٹو میں دیپیکا نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، یہ فلم شائقین کی جیبوں سے 160 کروڑ روپے نکلوا چکی ہے۔

ویسے تو یہ ریس کے نام سے سنہ 2008 میں بننے والی ہٹ فلم کا سیکوئل ہے، لیکن فلم کی کہانی اس بار کچھ نئے انداز سے پیش کی گئی۔

جس کی کاسٹ میں انیل کپور، سیف علی خان، جان ابراہم، جیکولین فرنینڈس اور امیشا پٹیل شامل تھے جسے ڈائریکٹ کیا عباس مستان نے۔

یہ جوانی ہے دیوانی میں دیپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پرخوب جمی، اس رومانوی فلم نے تین سو کروڑ کے قریب بزنس کیا۔

فلم کی کہانی من موجی نوجوان لڑکے بنی یعنی رنبیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دیپیکا کی محبت سے بھرپور تھی۔

فلم کے گانے بدتمیز دل اور بلم پچکاری نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ بولی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھاگرا میں پرفارمنس نے فلم کو مزید پرکشش بنا دیا۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا کی چنائی ایکسپریس نے 373 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ دپیکا کو چنائی ایکسپریس پر ان کے کردار کیلئے تین ایوارڈز دئیے گئے۔

چنائی ایکسپریس مصالحہ فلم رہی جو ایکشن، تھرل اور مزاح سے بھرپور تھی۔فلم میں دیپیکا ایک روایتی جنوبی ہندوستانی لڑکی کےکردار میں نظر آئیں۔

انہوں نے نہ صرف جنوبی ہندوستانی لباس بلکہ علاقائی زبان بھی نہایت مہارت سے بولی۔ شاہ رخ خان نے چالیس سالہ مرد کا کردار ادا کیا جو سیر سپاٹے کو نکلا اور اتفاقا ًاس کی ملاقات دیپیکا سے ہو جاتی ہے جس کا والد ایک خطرناک ڈان ثابت ہوتا ہے۔

سال کی آخری فلم رام لیلا تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ دیپیکا کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کردیا، یہ ایکشن فلم اب تک 200 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

فلم رام لیلا کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا جس میں دیپیکا اور رنویر گجراتی لڑکی اور لڑکے کے روپ میں دکھائی دیئے۔

جبکہ ہندوستان کے مشہور ڈیزائنر کے تیار کردہ گجراتی لباس خصوصی طور پر فلم کیلئے تیار کروائے گئے اور فلم کا میوزک بھی شائقین کو خوب بھایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں