• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

'عالمی ٹی ٹوئنٹی:'پاکستان فیورٹس میں سے ایک

شائع March 11, 2014

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے عالمی ٹی ٹوئنٹی کو جیتنے کے لیے پاکستان کو تین فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا۔

اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جو کہ 16 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

وسیم اکرم نے کہا 'میرے لیے پاکستان، ہندوستان اور ویسٹ انڈیز فیورٹ ہیں کیوں کہ ان ٹیموں کے پاس اس فارمیٹ کا کافی تجربہ ہے اور یہ ٹیمیں اس فارمیٹ میں بہترین کھیل پیش کرتی ہیں۔'

ہندوستان نے 2007ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن اپنے نام کیا تھا جبکہ پاکستان 2009ء میں اسکا دوسرا ایڈیشن جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

2012ء کا فاتح ویسٹ انڈیز اس سال اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز 21 مارچ کو ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے ساتھ ہوگا۔

وسیم کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کا میچ ٹورنامنٹ کا آئیڈیل آغاز ہے۔

وسیم جو ایونٹ میں کمنٹری کریں گے، نے کہا کہ اس میچ سے بہتر ٹورنامنٹ کا آغاز نہیں ہوسکتا۔

'جب بھی ہندوستان، پاکستان آمنے سامنے ہوتے ہیں، لاکھوں لوگ میچ کو دیکھتے ہیں۔ اس میچ میں کوئی فیورٹ نہیں ہوتا۔'

وسیم نے کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں مثبت سوچ کے ساتھ اترنا ہوگا۔

'پاکستان کی ٹیم بیلنسڈ ہے، انہیں صرف ایونٹ میں مثبت سوچ کے ساتھ اترنا ہے۔'

تبصرے (1) بند ہیں

yousuf ali mir Mar 12, 2014 10:36am
I Think sirilaka and australia are fevorite for the title.....

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025