• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

سیالکوٹ: 'طالبان حامی' فلم دکھانے پر دو بھائی گرفتار

شائع March 18, 2014 اپ ڈیٹ March 18, 2014 10:10pm

سیالکوٹ: سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں طالبان حامی دستاویزی فلم دکھانے کے الزام میں دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بمباں والا پولیس نے پیر کو یہ مقدمہ سب انسپکٹر محمد یونس، شفیق الرحمان اور انیس الرحمان کی رپورٹ پر ایم پی او کے تحت درج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متراں والی گاؤں میں دونوں بھائیوں نے مقامی لوگوں کے لیے اپنے ڈرائنگ روم اور میڈیکل سٹور میں یہ فلم دکھانے کا انتظام کر رکھا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان علاقے میں طالبانئزیشن کی 'تبلیغ' بھی کرتے تھے۔

رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کا یہ کام قومی مفاد کے منافی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026