اداکار، شاعر و ادیب نعیم ہاشمی
برصغیر کے ممتاز فنکار پاکستان فلم انڈسٹری کے بانی رہنما مشہور صدا بہار اداکار، شاعر و ادیب اور ہدایت کار نعیم ہاشمی کی 38 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
نعیم ہاشمی نے انڈین فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑہ کی فلم چاندی چوک سے 1946 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا۔
تقسیمِ ہند کے بعد نعیم ہاشمی نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا اور لاہور میں اپنی فلمی سرگرمیاں شروع کیں تھیں۔
انہوں نے سید شوکت حسین رضوی مارک شاہ نور سٹوڈیو کے ساتھ مل کر پاکستان کی فلم انڈسٹری کی از سرے نو تعمیر کا کام شروع کیا۔
نعیم ہاشمی بڑے پائے کے ادیب بھی تھے اور شاعر بھی، انہوں نے بے شمار فلموں کے لئے گیت اور نعتیں بھی لکھیں ہیں۔
ان کی نعت 'شاہ مدینہ یثرب کے والی' آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔
نعیم ہاشمی کی مشہور فلموں میں سرفروش، نور السلام، شمع، خاتون، چھوٹی بیگم، ایاز، عذرا، بابل، بنارسی ٹھگ، دروازہ اور مادرِ وطن قابل ذکر ہیں۔
نعیم ہاشیم پاکستان کی فلمی دنیا کے بڑے ناموں میں سے بڑا ایک نام تھا ان کی فلم کی دنیا کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
لاہور میں ان کا قائم کردہ ادارہ نور السلام ان کی وفات سے لے کر آج تک ان کی سالانہ برسی کا اہتمام کرتا ہے۔
نعیم ہاشمی نے اپنی اچھی اداکاری کی بناء پر بڑے ایوارڈ اور ریوارڈ حاصل کئے ہیں۔












لائیو ٹی وی