• KHI: Sunny 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Sunny 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

عاشقی ٹو کے گلوکار انکیت گرفتار

شائع May 8, 2014 اپ ڈیٹ May 8, 2014 07:48pm

فلم عاشقی ٹو کے گانے 'سن رہا ہے نا تو' سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے بولی وڈ گلوکار انکیت تیواری کو مبینہ ریپ پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

جمعرات کی صبح گرفتار ہونے والے تیواری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ایک دوست کو شادی کے جھوٹے وعدے دے کر ریپ کیا۔

گلوکار کے بھائی کو بھی مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو دھمکانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبئی میں ورسوا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے بدھ کو ان سے رابط کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ تیواری نے ان سے جھوٹے وعدے کر کے ریپ کیا۔

خاتون کے مطابق بعد میں تیواری اپنے وعدوں سے مکر گئے۔

خاتون نے تیواری کے بھائی پر الزام لگایا کہ انہوں نے معاملہ اچھالنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو آج کسی وقت اندھیری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ان کی تحویل لی جا سکے۔

ادھر ایک سرکاری ہسپتال میں متاثرہ خاتون کاطبی معائنہ کیا گیا ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ تیواری نے آئی آئی ایف اے اور فلم فیئر میں بہترین میوزک ڈائریکٹر جیسے معتبر ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔

حالیہ تاریخ میں وہ ایسی تیسرے بولی وڈ شخصیت ہیں جنہیں ریپ الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ان سے پہلے اداکار اندر کمار کو 25 اپریل کو ایک نو وارد، 22 سالہ خاتون اداکار کو مبینہ ریپ اور تشدد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی طرح فلم اداکار شنے آہوجا کو 14 جون، 2009 میں گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی گھریلو ملازمہ کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026