• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

گیلانی، فہیم کے مزید7 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شائع June 2, 2014

کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) اسکینڈل کے مزید سات مقدمات میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم کے سترہ جون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کیخلاف ٹڈاپ اسکینڈل کے مزید سات مقدمات میں چالان عدالت میں پیش کردئے گئے۔

ایف آئی اے کی طرف سے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کئے گئے چالان میں دونوں رہنماؤں کو مفرور دکھایا گیا ہے۔

ملزمان پر اپنے فرنٹ میں فرحان جونیجو، فاروق ، میاں طارق اور دیگر کے ذریعے بوگس ایکسپورٹ کمپنیز اور ٹی ڈی اے پی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

اس سکینڈل میں ملزمان کے خلاف ستائیس ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، جن میں سے چھہ کے چالان پہلے ہی پیش ہو چکے ہیں۔

اس قبل بھی عدالت کی جانب سے ملزمان کے تین جون کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025