جہلم کے قریب تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت

07 جون 2014
یہاں سے پانچ ہزار پانچ سو بیرل تیل روزآنہ  حاصل ہوسکے گا، جبکہ اس خطے میں مزید دریافتوں کے امکانات روشن ہیں۔ —. فائل فوٹو
یہاں سے پانچ ہزار پانچ سو بیرل تیل روزآنہ حاصل ہوسکے گا، جبکہ اس خطے میں مزید دریافتوں کے امکانات روشن ہیں۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: پٹرول کا ایک بڑا ذخیرہ پنجاب میں جہلم کے قریب دریافت ہوا ہے، جس سے ایک نئے علاقے میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر کی تلاش کے لیے راستہ کھل گیا ہے۔

غوری X-1 نامی کنویں کے حوالے سے لگائے گئے ایک پیداواری تخمینے کے مطابق یہاں سے پانچ ہزار پانچ سو بیرل تیل روزآنہ حاصل ہوسکے گا، اس حساب سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ ملک بھر میں تیل کی پیدوار کا سب سے بڑا کنواں ثابت ہوگا۔

امکان ہے کہ یہاں سے تیل کی پیداوار اس مہینے کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

مری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) جو وزارتِ پٹرولیم کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت غوری جوائنٹ وینچر پر کام کررہی ہے، نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس نے غوری X-1 کے تیل کے کنویں سے پٹرول کا ایک اہم ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

یہ کنواں ضلع جہلم کے گاؤں دھیمک میں واقع ہے۔

اس کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے وادیٔ سکیسر میں مشرقی پوٹوہار کے خطے میں واقع غوری X-1 کنویں سے تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

تین ہزار آٹھ سو میٹر گہرے غوری کنویں سے ہمیں ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی، یہ پوٹھوہارکے سطح مرتفع کے خطے میں ہائیڈروکاربن کے ذخیرے کی پہلی دریافت ہے۔

کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دریافت سے اس علاقے میں تیل کی دریافت اور پیدوار سے متعلق کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک طویل راستہ کھل گیا ہے۔

غوری X-1 کے کنویں سے حاصل ہونے والے تیل کی اے پی آئی گریویٹی 22ڈگری ہے اور وادیٔ سکیسر میں اس کے بہاؤ کی شرح پانچ ہزار پانچ سو بیرل روزانہ ہے۔

اس کنویں کا پریشر (پوسٹ-ایسڈ) گیارہ سو پی ایس آئی اور کنویں کا گیج یا چوک سائز 32/64 ہے۔

اس کنویں میں تیل کا ذخیرہ اندازہ دو کروڑ بیس لاکھ بیرلز لگایا گیا ہے۔

22 ڈگری کی اے پی آئی گریویٹی کا خام تیل ایک بھاری خام تیل مانا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے علاوہ وادیٔ کوسک میں اضافی ذخیرہ بھی موجود ہوسکتا ہے، جہاں ذخیرے کی فطری نوعیت کی وجہ سے تیل کے بہاؤ کی شرح 136 بیرلز روزآنہ نائٹروجن کے ساتھ شروع ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی آئل فیلڈ سے جی ٹی روڈ جانے والی سڑک کو چوڑا کرے گی، لیکن راولپنڈی کے قریب اٹک ریفائنری کو تیل کی ترسیل اس مہینے کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ یہ کمپنی دھیمک آئل فیلڈ سے جی ٹی روڈ پر سوہاوہ کے قریب ایک فلنگ پوائنٹ تک چودہ کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائے گی، تاکہ وہاں سے ٹینکرز کے ذریعے اٹک ریفائنری کو تیل کی ترسیل کی جاسکے۔

دیگر آئل فیلڈ سے متوقع پیداوار میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ کمپنی سوہاوہ کے قریب خام تیل کی صفائی کے لیے ایک ریفائنری قائم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

تبصرے (17) بند ہیں

Umair Aslam Jun 07, 2014 12:28pm
پاکستان کیا اس سے کچھ کر سکے گا یا ھر بار کی طرح صرف باتیں ھی ھونگی
Ata Ur Rehman Jun 07, 2014 01:43pm
Kia es sy hamary mulq k halaat thek ho jaein gy
sarfraz ahmed Jun 07, 2014 05:43pm
Janab mian sahb insaha Allah pakistan ko har hal me masibto se nilkye ge har kaam kanye k liye waqat lagta he tora intzar kar lu pakitan walo ppp ki hakomat ka bi to 5 sal intzar kiya he mian sab apki harvomid pe pora outry ge tora w8 kar lu yar tensan na
sarfraz ahmed Jun 07, 2014 05:45pm
@Ata Ur Rehman:
imtiaz syef Jun 07, 2014 07:54pm
pak is getting better.....
abdul khaliq Jun 07, 2014 09:26pm
It is very good news specifically for the economy of PAKISTAN. To put this output in the national supply line will obviously result in, both, augmenting new jobs decreasing unemployment in the the country besides boosting current trends for economic development. As per announcement, the area of Sohawa and Jhelum would definitely contain more natural reserves for specific concentration on exploration needs be followed. Some more eastern areas of SOHAWA, GUJAR KHAN and KALLAR syedan may be kept in view for exploration and hopefully the positive results would be seen in the coming years. I may further add that entire area of Potohar will further augment socio economic development of the this division of RAWALPINDI.
abdul khaliq Jun 07, 2014 09:27pm
@Ata Ur Rehman:
abdul khaliq Jun 07, 2014 09:28pm
yes
Raja Ilyas Jun 07, 2014 09:40pm
Ab waqat as gia ah keh swam kisi corrupt hakumat ko bardasht nahi karain ge. Agar hakumat tarakyati mansube mukamil nahi ker saki ah to election hone change.....
M. Inayat Chaudhry Jun 07, 2014 09:57pm
Let Nawaz govt. complete their tenure. However, an impartial election commission needs to be in place before the next general elections.
Mubasher Jun 08, 2014 02:45am
Ham pakistani bohat short memory ke hote han apni ankhd kholo or far karna sikho ap huda ko hazir nazir gan kar fesla karo klla tum ko ko farak nazar nahi atta is hakumat or is se pehli hakumat me sabar karo or 4 sal intazar karo
Naveed Jun 08, 2014 03:43am
Nawaz government do excellent job...
ch fardas iqbal Jun 08, 2014 08:09am
Hello yes I am Pti
Muhammad Anees Jun 09, 2014 10:17am
Masha-Allah. khuda pak Pakistan ko bohat bohat taraqqi de. ameen
Riaz Ali Choudary Jun 09, 2014 02:25pm
@Riaz Ali Jeddah Nawaz government doing excellent job
Riaz Ali Choudary Jun 09, 2014 02:30pm
Nawaz government doing excellent job. Let Nawaz govt. complete their tenure.
Naveed Shakur Jun 09, 2014 02:31pm
Pakistan has Abundant Natural resources, the main issue is how to utilize them, This Exploration didn't started one year back that current govt can take the credit. All the current projects were started by previous Govt.