• KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C

پشاور: پولیس مقابلے میں دو مبینہ ٹارگیٹ کلرز ہلاک

شائع June 8, 2014

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں آج اتوار کے روز پولیس نے ایک مقابلے میں دو مبینہ ٹارگیٹ کلرز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، لیکن جوابی کارروائی میں دونوں مینہ ٹارگیٹ کلرز موقع پر ہی ہلاک، جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اس دوران پولیس نے حملہ آوروں کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ٹارگیٹ کلرز سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

اس کے علاوہ پولیس نے متنی کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار مشتہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Jun 08, 2014 07:22pm
یہ‏ ‏وبا‏ ‏تو‏ ‏اب‏ ‏صوبہ‏ ‏پحتون‏ ‏حوا‏ ‏کے‏ ‏تمام‏‏ ‏علاقوں‏ ‏میں‏ ‏ ‏پھیل‏ ‏چکا‏ ‏ھے‏ ‏عام‏ ‏تاثر‏ ‏یہ‏ ‏ھے‏ ‏کہ‏ ‏اس‏ ‏میں‏ ‏‏طالبان‏ ‏ملوث‏ ‏ھیں‏ ‏ مگر‏ ‏اب‏‏ ‏اس ‏دھندے‏ ‏میں‏ ‏عام‏ ‏جرائم‏ ‏پیشہ‏ ‏افراد‏ ‏بھی‏ ‏شامل‏ ‏ہوچکے‏ ‏ھیں‏ یہ‏ ‏ایک‏ ‏بہت‏ ‏بڑا‏ ‏مسئلہ‏ ‏ھے‏ ‏‏جس‏ ‏کا‏ ‏سدباب‏ ‏ضروری‏ ‏ھے‏ ‏یہ‏ ‏صوبے‏ ‏کی‏ ‏حکومت‏ ‏اور‏ ‏پولیس‏ ‏کیلئے‏ ‏بڑی‏ ‏شرمندگی‏ ‏کی‏ ‏بات‏ ‏ھے‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025