پشاور: امن لشکر سربراہ کے گھر پر خودکش حملہ، ایک شخص ہلاک
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی میں امن لشکر کے سربراہ کے گھر پر خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ادیزئی امن لشکر کے سربراہ فرمان اللہ کے گھر پر کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بغوی نے ڈان ڈاٹ کام سے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
تاہم فرمان اللہ نے حملے میں دو افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فرمان اللہ محفوظ رہے جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ امن لشکر کا کہنا تھا کہ ان کے حجرے کو خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کے اعضا دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں متنی روانہ ہو گئی ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں