لاہور: مسجد کی چھت منہدم
خبر رساں ادارے
شائع
September 10, 2014
لاہور کے نواحی علاقے داروغہ والا میں نمازِ ظہر کے دوران جامع مسجد حنفیہ کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ نو افراد زخمی ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


















