• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

رابن ولیمز کی آخری فلم کا ٹریلر جاری

شائع October 15, 2014

ہولی وڈ کے آنجہانی اداکار رابن ولیمز وفات کے بعد بھی مداحوں کو ہنسائیں گے۔

رابن کی آخری فلم ‘آ میری فریگن کرسمس’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ کہانی ایسے گھرانے کی ہے جو کرسمس منانے دادا دادی کے ہاں جاتا ہے۔

مگر وہاں پہنچ کر پتہ چلتا ہے کہ ابا جی بچوں کے تحائف تو گھر پر ہی بھول آئے ہیں جنہیں لینے واپس جاتے ہیں تو اوٹ پٹانگ واقعات شروع ہوجاتے ہیں۔

کامیڈی فلم میں آنجہانی اداکار رابن ولیمز کے مدمقابل لارین گراہم اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

رابن کی آخری ہولی وڈ فلم سات نومبر کو شائقین کو ہنسانے آرہی ہے۔

واضح رہے کہ تریسٹھ سالہ لیجنڈری اداکار رابن ولیمز گزشتہ ماہ و اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔

میرین کاؤنٹی کے شیرف لیفٹیننٹ کیتھ بوائڈ نے بتایا تھا کہ اداکار ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انھوں نے پھندا لگا کر خودکشی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025