• KHI: Sunny 23.8°C
  • LHR: Heavy Rain 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.7°C
  • KHI: Sunny 23.8°C
  • LHR: Heavy Rain 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.7°C

نکولس کی آفریدی اور مصباح سے معافی

شائع April 1, 2015 اپ ڈیٹ April 1, 2015 02:21pm

انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ فائنل کی تقریب میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔

اتوار کے روز میلبرن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی اختتامتی تقریب کے دوران انگش کمنٹیٹر مارک نیکالس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اسٹار کھلاڑیوں کا زکر کیا۔

نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔

تقریب ختم ہوئی اور آسٹریلیا کا جشن شروع تاہم پاکستانی فینز نکولس کے رویہ پر شدید نالاں ہوئے اور ٹوئٹر پر نکلولس سے وضاحت طلب کر ڈالی۔

تین دن گزرنے کے بعد نکولس نے واضح کیا کے مصباح اور آفریدی کا زکر نا کرنا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نکولس کے مطابق اصل غلطی تقریب کا اسکرپٹ لکھنے والوں کی ہے جو مصباح اور آفریدی کا ذکر کرنا ہی بھول گئے۔

نکولس نے پاکستانی عوام کی جانب سے نسل پرست ہونے کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نسل پرست نہ کہا جائے اور ویسٹ انڈیز کے آنجہانی میلکم مارشل بھی میرے بہترین دوست تھے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026