نیپال میں 'پاکستان' کی پیدائش

04 مئ 2015
فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کو وہاں موجود پاکستانی ڈاکٹرز نے اٹھایا ہوا ہے— آئی ایس پی آر فوٹو
فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کو وہاں موجود پاکستانی ڈاکٹرز نے اٹھایا ہوا ہے— آئی ایس پی آر فوٹو

کھٹمنڈو : نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے شدید زلزلے کے بعد کھٹمنڈو میں قائم پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے دوسرے بچے کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ تھا جس کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا نام 'لاہور' رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیپال میں 24 اپریل کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

نیپال کے آرمی چیف نے بھی گزشتہ روز فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں نیپال کی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں