• KHI: Partly Cloudy 26.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.4°C

قبل از وقت بڑھاپے کا خطرہ بڑھانے والا عنصر

شائع May 9, 2015 اپ ڈیٹ May 9, 2015 11:35pm

تناﺅ اور مایوسی ایسی کیفیات ہے جس سے ہر ایک کا سامنا ہوتا ہے مگر یہ آپ کو قبل از بوڑھا بھی بناسکتی ہیں۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی صدمے کے بعد کا تناﺅ بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز کردیتا ہے۔

صدمے یا چوٹ کے نتیجے میں یہ عارضہ جسے پی ایس ٹی ڈی بھی کہا جاتا ہے، لاحق ہوسکتا ہے جو انسان کی زندگی میں سے کئی برس کم کردیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صدمے کے بعد کا تناﺅ کروموسومز میں موجود ٹیلومیئرز کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپا قبل از وقت طاری ہونے لگتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد کو بڑھاپے سے منسلک دیگر بیماریاں جیسے امراض قلب، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور ڈیمنشیا وغیرہ کا بھی سامنا ہوسکتا ہے اور جلد موت کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ عارضہ مختلف واقعات جیسے سنگین ٹریفک حادثہ، جنسی زیادتی، طویل عرصے تک مظالم کا سامنا، فوجی جنگ یا قدرتی آفات وغیرہ کے نتیجے میں لاحق ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026