• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am

مصر: سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت

شائع May 16, 2015
محمد مرسی کو اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر سزا سنائی گئی ہے—۔فائل فوٹو/ اے پی
محمد مرسی کو اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر سزا سنائی گئی ہے—۔فائل فوٹو/ اے پی

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے سابق معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنادی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد مرسی کو اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر سزا سنائی گئی ہے۔

جبکہ مصری عدالت نے محمد مرسی کے 100 سے زائد اخوان المسلین کے ساتھیوں کو بھی سزائے موت سنائی ہے۔

محمد مرسی سمیت اخوان المسلمین کے دوسرے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011 میں حماس، حزب اللہ اور مقامی جنگجوؤں کے ساتھ مل کر جیل توڑنے کی سازش کی تھی اور جیل پر حملے کے بعد محمد مرسی سمیت جماعت کے 34 لیڈر فرار ہوگئے تھے۔

مذکورہ کیس کی اگلی سماعت 2 جون کو ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 21 اپریل کو مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو 2012 میں مظاہرین پر تشدد اور گرفتار کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:معزول مصری صدر مرسی کو 20 برس قید کی سزا

حسنی مبارک کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد 2011 میں مصر کے پہلے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کو اقتدار کے صرف ایک سال بعد استعفے کے مطالبہ کا سامنا کرنا پڑا۔

اور جولائی 2013 میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتح السسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کے خلاف موجودہ فوجی حکومت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور اس جماعت کو بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قاہرہ کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدائی اور 13 دیگر افراد کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Yusuf Awan May 16, 2015 05:31pm
Hosni Mubarik (a dictator) is innocent while Mursi (elected president) is a culprit?????? What a shame for 'democracy'!

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024