• KHI: Rain 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Rain 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

سیاست اور اسٹائل

شائع May 27, 2015 اپ ڈیٹ May 27, 2015 06:56pm

پاکستانی سیاست میں فیشن کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور یہ تو صاف ظاہر کے کسی سیاست دان کے اسٹائل کا اندازہ اس کے کپڑوں سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔

پاکستانی سیاست دان عام طور پر بلیزر، اجرک، یا لان کے تھری پیس سوٹ میں نظر آئیں گے، اب یہ ان کی مرضی ہے وہ ان میں سے کیا پہننا پسند کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کسی بھی سیاست دان کا لباس دیکھ کر بھی بخوبی بتایا جاسکتا ہے کہ یہ کون سی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف

سگنیچر سٹائل: شہری دیسی

بہترین ملبوسات کا انتخاب کرنے والی شخصیت : عمران خان

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ہمیشہ سے اپنے اسٹائل کی وجہ سے مشہور رہے ہیں۔ کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی ان کے اسٹائل میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی۔ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خواتین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

کرکٹ کے زمانے میں وہ مغربی ملبوسات کو ترجیح دیتے تھے تو سیاست میں قدم رکھنے کے بعد ان کے اسٹائل میں مشرقی تبدیلی آئی ہے جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔

کرتے پر پی ٹی آئی کے رنگ کا ڈوپٹا ان کو منفرد انداز میں پیش کرتا ہے۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ریحام خان اپنے سٹائل کی وجہ سے الگ سے جانی جاتی ہیں۔ عمران خان سے شادی سے پہلے ریحام خان کو الگ انداز میں دیکھا جاتا تھا البتہ عمران خان سے شادی کے بعد ریحام اپنے اسٹائل میں کافی تبدیلیاں لائی ہیں اور ان کی وجہ سے وہ بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہیں۔

پی ٹی آئی حامی

فوٹو بشکریہ فیشن سینٹرل.پی کے
فوٹو بشکریہ فیشن سینٹرل.پی کے

پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والی عوام کے انداز تو سب سے الگ ہیں۔ عمران خان سے محبت وہ کسی بھی انداز میں بیان کرتے نظر آتے ہیں اور ان کے سٹائل بھی الگ ہیں۔

تبدیلی کی ضرورت: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی دکھنے میں کسی سے کم نہیں البتہ انہیں اپنے فیشن سینس کو بہتر کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ شاہ محمود پہلے پی پی پی کے رکن تھے البتہ انہوں نے اپنی پارٹی بدل کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہیں اپنے فیشن سینس کو بدلنے کی بھی بہت ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی

اس پارٹی کے مرد حضرات ہمیشہ سوٹ میں نظر آتے ہیں البتہ خواتین سر پر ڈوپٹہ لیے پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کرتی ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اس پارٹی میں سب سے الگ نظر آتے تھے ان کا فیشن سینس نہایت منفرد اور دلچسپ تھا۔

بہترین ملبوسات کا انتخاب کرنے والی شخصیت : حنا ربانی کھر اور شیری رحمان

اس پارٹی کی دو خواتین کے حنا ربانی کھر اور شیری رحمان دونوں ہی اپنے فیشن سینس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا انڈیا کا 2011 میں کیا گیا دورہ سب کو یاد ہوگا۔ شیری رحمان اور حنا ربانی کھر اس پارٹی کی پر کشش خواتین میں شمار کی جاتی ہیں۔

آصف علی زرداری

پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری اپنی جوانی کے دنوں میں ملبوسات کے انتخاب کے حوالے سے کافی لاپرواہ شخصیت کے حامل تھے تاہم گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے لباس اور سٹائل میں کافی بہتری لائے ہیں۔

رحمان ملک

رحمان ملک کی ٹائی اور سوٹس ان کا فیشن سٹائل بہتر بناتے ہیں البتہ ان کے بال ان کو اس میدان میں پیچھے کر دیتے ہیں۔

تبدیلی کی ضرورت: حشام ریاض

شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام کبھی شلوار قمیض یا پھر کبھی سوٹ میں نظر آتے ہیں۔ اپنی اہلیہ کی طرح حشام بھی فیشن میں کافی رسک لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ

فوٹو بشکریہ ایم کیو ایم ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ ایم کیو ایم ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ —ڈان ہیرلڈ
فوٹو بشکریہ —ڈان ہیرلڈ

اس پارٹی کے افراد عموماً چیک شرٹس میں نطر آتے ہیں البتہ سوٹ کے ساتھ ٹائی نظر نہیں آتی۔

فوٹو بشکریہ —ڈان ہیرلڈ
فوٹو بشکریہ —ڈان ہیرلڈ

بہترین ملبوسات کا انتخاب کرنے والی شخصیت : الطاف حسین

الطاف حسین وہ شخصیت ہیں جو ہر انداز میں اپنے چاہنے والوں کے سامنے آچکے ہیں اور کسی بھی انداز کو مستقل بنیادوں پر نہیں اپناتے شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ سے ستر کی دہائی کی پینٹ شرٹس تک وہ مسلسل مختلف تجربات کرتے رہے ہیں۔

وقت گزرتے کے ساتھ الطاف حسین نے صرف دو سٹائلز کو اپنائے رکھا ایک شلوار قمیض پر ویسٹ کوٹ اور دوسرا تھری پیس سوٹ۔

الطاف حسین کی پارٹی ارکان زیادہ تر عام سے کپڑوں میں نظر آتے ہیں۔

پارٹی کے لوگوں کے لباس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان کپڑوں کی خریداری درمیانے درجے کی دکانوں جیسے ثناء اللہ یا چیز وغیرہ سے کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا انتخاب یقیناً ارمانی یا غیرملکی آؤٹ لیٹس ہوتے ہیں۔

عشرت العباد، حیدر عباس رضوی، فیصل سبزواری

حیدر عباس رضوی کا امریکا جانا ان کے لئے اچھا ثابت ہوا اور اب وہ باقی پارٹی اراکین کے مقابلے میں سب سے بہتر نظر آتے ہیں۔ فیصل سبزواری زیادہ تر لکھنوی کرتا پاجامہ پہنتے ہیں اس کے علاوہ ہنگامی اجلاس میں وہ مختلف ملبوسات میں نظر آتے ہیں البتہ عشرت العباد اپنے سٹائل کی وجہ سے ہمیشہ منفرد اور دلچسپ نظر آتے ہیں پھر چاہے وہ شیروانی ہو یا سوٹ۔

ایم کیو ایم کے حامیوں کو اپنے لباس اور سٹائل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے البتہ پارٹی ارکان اپنے فیشن کے حوالے سے آگے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز

اس پارٹی کے اسٹائل کی ان کی حکومت کی طرح کوئی سمت نظر نہیں آتی اور ایسا لگتا ہے کہ جو ہاتھ آیا وہ جسم پر چڑھا لیا۔

چوہدری نثار

چوہدری نثار کبھی شلوار قمیض یا سوٹ پہنے نظر آتے ہیں البتہ دونوں ہی میں وہ کچھ زیادہ کمال نہیں کرتے۔ انہیں اپنے فیشن کو بہتر کرنے کی کافی ضرورت ہے۔

نواز شریف

ملک کے وزیر اعظم اپنے اسٹائل پر کافی خرچہ تو کرتے ہیں البتہ وہ بھی اتنے پر کشش نظر نہیں آتے۔ نواز شریف کو زیادہ تر شلوار قمیض اور سوٹ میں دیکھا گیا ہے حالانکہ ان کے بھائی شہباز شریف سوٹ اور شلوار قمیض میں کچھ بہتر نظر آتے ہیں۔

بہترین ملبوسات کا انتخاب کرنے والی شخصیت : سردار ایاز سادق اور احسن اقبال

مریم نواز پاکستان کی پرکشش خواتین میں سے ایک ہیں۔

ان کے لباس کی وجہ سے تو نہیں البتہ آنکھوں کی توجہ اپنی مرکوز کرالینے والے چہرے کی وجہ سے وہ کافی پرکشش مانی جاتی ہیں۔

تبدیلی کی ضرورت: ممنون حسین:

ممنوں حسین پاکستان کے صدر ہیں اور انہیں اپنے سٹائل کو بہتر کرنے کی کافی ضرورت ہے۔

فوج:

بہترین ملبوسات کا انتخاب کرنے والی شخصیت : پرویز مشرف

پرویز مشرف اپنے سٹائل کی وجہ سے ہمیشہ ہی الگ اور منفرد نظر آئے ہیں۔

راحیل شریف

راحیل شریف کافی ریاستی معاملات کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں اور اپنے سٹائل کی وجہ سے وہ بھی سب سے منفرد نظر آتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sana May 27, 2015 08:54pm
زرداری صاحب بے نظیر کی شہادت کے بعد کافی حد تک فیشن کرنے لگے -

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026