• KHI: Heavy Rain 25.3°C
  • LHR: Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.1°C
  • KHI: Heavy Rain 25.3°C
  • LHR: Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.1°C

خواب کی تعبیر، سعودی جوڑوں میں طلاق کا سبب

شائع May 29, 2015 اپ ڈیٹ May 29, 2015 02:50pm

جدّہ: خوابوں کی غلط اور ناقص تعبیر کے باعث بہت سے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان جھگڑوں اور کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا نتیجہ بالآخر طلاق کی صورت میں نکلتا ہے۔

سعودی عرب میں خواب کی تعبیر بتانے والے اکثر رقم، اقتدار اور کنٹرول کی خواہش رکھتے ہیں، جبکہ سعودی خواتین بڑی تعداد کو اپنے شریک حیات پر نظر رکھنے کی خواہش خواب کی تعبیر دینے والوں کے پاس لے جاتی ہے، اور نتیجے میں وہ ان کی خلوص پر شک کرنا شروع کردیتی ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ میں ہنادی نامی ایک خاتون کا تذکرہ بیان کیا گیا ہے، جو ایک گھریلو خاتون ہیں، انہوں نے مسلسل ایسے خواب دیکھے جن کی تعبیر انہیں یہ بتائی گئی کہ ان کا شوہر انہیں دھوکہ دے رہا ہے۔

ہنادی کے شوہر نے انہیں قائل کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن انہوں نے بالآخر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

فاطمہ جو ایک ڈاکٹر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خوفناک خواب دیکھنے کے بعد اپنے بچوں کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا۔

ایک سرکاری ملازم خلود کردی کہتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ بے آرامی محسوس کرتی ہیں، جو ان کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں اور ان خوابوں کی اپنے نکتہ نظر سے تعبیر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دیگر خواتین اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش میں خواب کی تعبیر دینے والوں سے رجوع کرتی ہیں، جیسے کہ ایک خاتون نے ایک خواب کی تعبیر کو اپنی نند مخالفت میں بیان کرنے کی کوشش کی۔

ایک استاد غازی المتاعری کہتے ہیں کہ خواب پراسرار اور گہرے پہلو رکھتے ہیں جنہیں مکمل یقین کے ساتھ ہی سمجھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026