• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

فواد نے سہیل خان کی فلم ٹھکرا دی؟

شائع June 25, 2015

پاکستانی اداکار فواد خان اپنے کیریئر کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں نہایت احتیاط سے کام لیتے ہیں اور صرف وہی اسکرپٹ قبول کرتے ہیں جو انھیں اپنے لیے مناسب لگتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے بولی وڈ میں دھوم مچانے والے فواد خان کی ترجیح تعداد کے بجائے معیار ہوتی ہے۔

آج کل اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فواد نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ہدایت کار سہیل خان کی فلم ٹھکرا دی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے post.jagran.com نامی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسکرپٹ پسند نہ آنے پرفواد نے سہیل خان کی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سہیل خان نے فواد سے اپنی ملاقات کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا، ان کا کہنا تھا: 'ابھی میں اسکرپٹ پر کام کرنے میں مصروف ہوں، دیکھتے ہیں ابھی اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا'۔

دوسری جانب فواد خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ اسکرپٹس ان کے زیرِمطالعہ ہیں اور جب وہ ممبئی آئیں گے تو کچھ پروڈیوسرز سے ملاقات کریں گے۔

فواد خان ان دنوں اپنی نئی فلم "کپور اینڈ سنز" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں بھی انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ بولڈ سین عکس بند کرانے سے صاف انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025